• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65061

    عنوان: ننگے سر آذان دینا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ننگے سر اذان دے تو اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 65061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 728-676/Sn=8/1437 ننگے سر اذان دینے سے بھی اذان شرعاً صحیح ہوجائے گی؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ سر پر پگڑی یا ٹوپی پہن کر اذان دی جائے (خیر الفتاوی ۲/ ۲۰۰، ط: ملتان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند