• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64979

    عنوان: خواتین کے اشراق پڑھنے کا کیا طریقہ ہوگا؟

    سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ :”جو فجر کی نماز باجماعت پڑھے اور اسی جگہ پر بیٹھ کر ذکر میں مشغول رہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے اور پھر اس کے بعد دو رکعت نفل ( اشراق ) پڑھے تو اس کو ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب ملے گا۔(ترمذی) ، لیکن خواتین تو اپنے گھروں میں تنہا نماز پڑھتی ہیں تو ان کے بارے میں گھر میں اشراق پڑھنے کے بارے میں کیا طریقہ ہوگا؟ دوسری بات یہ ہے کہ اگر وہ گھر پہ نماز پڑھتی ہیں تو کیا ان کو مردوں کی طرح ثواب ملے گا؟ (۳) اگر خواتین گھر پہ فجر کی نماز کے بعد گھریلو چیزوں میں مشغول رہیں اور بعد میں اشراق کی نماز پڑھیں تو کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 64979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 751-755/Sd=9/1437

     

    فجر کی نماز پڑھنے کے بعد سورج طلوع ہونے تک ذکر میں مشغول رہنے کی جو فضیلت حدیث میں وارد ہوئی ہے، اس کے مردوں کے ساتھ مخصوص ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے، عورتیں اگر گھر میں نماز پڑھنے کے بعد سورج طلوع ہونے تک ذکر میں مشغول رہیں گی، تو انشاء اللہ اُن کو بھی یہ فضیلت حاصل ہوگی۔ (۳) خواتین کے لیے فجر کی نماز کے بعد گھریلو کاموں میں مشغول رہنا اور بعد میں اشراق کی نماز پڑھنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند