• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64273

    عنوان: مسافر مقیم امام کے پیچھے کیا قصر پڑھے گا یا اتمام کرے گا؟

    سوال: اگر ایک مسافر کسی مقیم امام کے پیچھے نماز شروع کردے تو سنا ہے کہ وہ پھر اتمام ہی کریگا قصر نہیں کرسکتا اب سوال یہ ہے کہ اگر مسافر(مقیم امام کے پیچھے ) دوسری رکعت میں شریک ہوا(یعنی مسبوق ہوگیا) لیکن امام کے سلام پھیرتے وقت ساتھ ہی اس نے بھی بھولے سے سلام پھیردیا اور بعد میں اس کو یاد آیا کہ نماز نہیں ہوئی تو اب یہ شخص نماز لوٹاتے ہوئے قصر کریگا یا اتمام ؟

    جواب نمبر: 64273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 300-300/Sd=5/1437 اگر مسبوق مسافر نے مقیم امام کے پیچھے امام کے سلام کے بعد بھولے سے سلام پھیر دیا تھا، تو اس کو چاہیے تھا کہ وہ یاد آنے پر ، منافی نماز کسی عمل کے پائے جانے سے پہلے پہلے اپنی نماز پوری کر لیتا اور آخر میں سجدہ سہو کر لیتا؛ لیکن اگر اس نے ایسا نہیں کیا اور اُس کی نماز فاسد ہوگئی، تو ایسی صورت میں وہ نماز دوہراتے وقت قصر کرے گا۔ وان اقتدی مسافر بمقیم، أتم أربعاً، وان أفسدہ، یصلي رکعتین۔ ( الفتاوی الہندیة: ۱/۲۰۲، ط: زکریا، دیوبند )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند