• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64217

    عنوان: مسلم محلہ کا امیر کہے کہ تم اس مسجد کو چندہ دیتے نہیں ہو تو جو نماز پڑھتے ہو اسے واپس کرو؟

    سوال: اگر کسی مسلم محلہ کا امیر یا سردار کہے کہ تم اس مسجد کو چندہ دیتے نہیں ہو تو جو نماز پڑھتے ہو اسے واپس کرو۔ کیا اس مسجد میں جو چندہ نہیں دیتے ان لوگوں کا مسجد میں نماز پڑھنا درست ہوگا یا نہیں؟براہ کرم، قرآن وسنت کے مطابق جواب دیں۔

    جواب نمبر: 64217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 417-417/Sd=6/1437 مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے چندہ دینا ضروری نہیں ہے، چندہ دیے بغیر بھی نماز صحیح ہوجاتی ہے، تاہم اگر اللہ نے وسعت دے رکھی ہے، تو اپنی حیثیت کے مطابق مسجد میں خرچ کرتے رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند