• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64103

    عنوان: مخارج كے صحیح ادا نہ ہونے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے كیا؟

    سوال: کیا کہتے ہیں علماء کرام اورمفتیان صاحبان آج کل کے بعض امام نماز ، نماز میں "ض" کو(د)( ذ) (ظ) (غ) (دغا) سے پڑھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنے سے نماز فاسد ہوتی ہے یا نہیں؟ حوالجات کتب دے کر مشکور فرماہیں۔ اگر جواب مدرسے کے پیڈ پر دیا جاے تو لوگوں کی اصلاح ہو جائے گی۔

    جواب نمبر: 64103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 601-833/Sn=9/1437 اگر امام صاحب باوجود کوشش کے ”ض“ کو صحیح مخرج سے ادا نہیں کر پاتے؛ اس لئے وہ اسے ”دال“ یا اس کے مشابہ پڑھتے ہیں، تو ان کے پیچھے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے؛ لیکن امام صاحب پر ضروری ہے کہ تصحیح مخرج کے لئے سعی بلیغ کرتے رہیں ورنہ گنہ گار ہوں گے، ایسی صورت میں یعنی اگر امام صاحب ”ض“ کے مخرج کی تصحیح کی طرف توجہ نہ دیں اور اس سلسلے میں لاپرواہی کریں تو صحیح خواں مقتدیون کو اس امام کے پیچھے نماز نہ پڑھنی چاہئے۔ (مستفاد ازامدادالاحکام ۱/۵۶۶، سوال: ۲وص: ۵۶۹، سوال: ۵ وص: ۵۷۱، سوال: ۶، ط: کراچی، وامداد الفتاوی ۱/۲۹۲، سوال: ۲۳۹، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند