• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6406

    عنوان:

    ہمارے محلہ کی جامع مسجدکے پیچھے مسجد کی بلڈنگ ہے جس کے کمرے کرایہ پر دئے جاتے ہیں اوراس کی آمدنی مسجد میں لی جاتی ہے۔ عید کی نماز بھی مصلی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس بلڈنگ کے احاطہ میں ہوتی ہے۔ اس بلڈنگ کا ایک کمرہ ابھی ایک آفس کے لیے کرایہ پر دیا گیاہے۔ اس آفس میں ایک کتا ہے جو کبھی آفس میں او رکبھی باہر احاطہ میں باندھا جاتا ہے جہاں عید کی نماز ہوتی ہے۔ اس آفس کے بازو میں اسی بلڈنگ میں مسجد کے پیش امام اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ کیا اس صورت میں اس جگہ نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں جہاں کتا غلاظت بھی کرتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1514=1163/ ھ

    غلاظت نظر نہ آتی ہو تو زمین پاک ہے اور اس پر کپڑا وغیرہ بچھاکر تو نماز پڑھ لینا بلاشبہ درست ہے، امام صاحب کی فیملی کے رہنے سے بھی کچھ حرج نہیں، اس صورت میں بھی نماز صحیح ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند