• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63911

    عنوان: آئینے كے پاس نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: گذارش ہے کہ اگر فرض نماز کے جگہ یا آس پاس پر اگر کوئی آئینہ ہو (جس میں شکل دیکھی جاتی ہے) تو کیا نماز مکروہ ہوجاتی ہے ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 63911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 606-606/Sd=7/1437 آئینہ کی وجہ سے نماز مکروہ نہیں ہوتی؛ البتہ آئینہ کے سامنے نماز پڑھنا مناسب نہیں ہے، اس لیے کہ اس میں نماز کے خشوع وخضوع میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند