عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 63893
جواب نمبر: 63893
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 545-624/L=7/1437 اس میں کوئی شک نہیں کہ نماز کا اثر دنیاوی امور پر بھی پڑتا ہے لیکن اس طرح کی کسی کتاب کا ہمیں علم نہیں کہ نماز کی کمی کا اثر پوری زندگی پر پڑتا ہے؛ البتہ نماز کو صحیح، خشوع وخضوع سے پڑھنے کی کوشش میں رہنا ضروری ہے، نماز اگر دست ہوگئی تو اس برکت سے دیگر امور بھی درست ہوجائیں گے، اس کے لیے آپ وقتاً فوقتاً کسی عالم کو اپنی نماز دِکھا لیا کریں اور دن میں کم ازکم دو رکعت اس نیت سے پڑھنے کا معمول بنالیں اور خود اس میں اپنی نگرانی کریں کہ میری نماز کس حد تک درست ہوئی ہے اور اس کے لیے اللہ رب العزت سے دعائیں بھی کرتے رہیں۔ ------------------------- نوٹ: ”اپنی نمازیں سنت کے مطابق ادا کریں “ مختصر سا رسالہ ہے اس میں سنت کے مطابق طریقہ نماز لکھا ہے اسے سامنے رکھ کر اپنی نماز درست کرلیں، یہ رسالہ مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم کا ہے۔ (د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند