• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63850

    عنوان: سفر میں کون کون سی نمازیں اور کتنی رکعتیں پڑھی جائیں گی؟

    سوال: سفر میں کتنی رکعت نماز پڑھنی چاہیے ؟ کیا صرف فرض نماز کی قصر ہی پڑھیں گے یا سنت بھی پڑ ھیں گے ؟

    جواب نمبر: 63850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 460-460/M=5/1437 اگر مسافر مقیم امام کی اقتداء میں نماز ادا کررہا ہے تو پوری نماز پڑھے گا اور اگر تنہا پڑھ رہا ہے یا مسافر امام کے پیچھے پڑھ رہا ہے تو قصر کرے گا، قصر صرف فرائض میں ہے اور وہ بھی چار رکعت والی فرض نمازمیں، مغرب اور فجر میں قصر نہیں ہے، اور سنن ونوافل کے متعلق حکم یہ ہے کہ اگر مسافر اطمینان وسکون اور قرار کی حالت میں ہے تو اولیٰ یہ ہے کہ سنن ونوافل کو بھی ادا کرے ان کو ترک نہ کرے اور اگر عجلت اور بے اطمینانی کی کیفیت میں ہے، مثلاً پلیٹ فارم پر ہے اور گاڑی کھلنے والی ہے یا ٹرین کے اندر راستے میں پڑھ رہا ہے وغیرہ تو ایسی حالت میں سنن ونوافل ترک کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند