• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63814

    عنوان: فرض نماز چهوڈ کر سنت پڑهنا

    سوال: صبح کی جماعت کھڑی هے ،ہم فر ض نماز چہو ڈ کر پہلے سنت ادا کریں یا فرض پڈہ کر سنت ادا کریں؟ حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 63814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 459-459/M=5/1437 سنت فجر کی بڑی تاکید آئی ہے، حدیث میں ہے: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان کو (یعنی فجر سے پہلے کی دو رکعت سنت) کو نہ چھوڑنا اگرچہ گھوڑے تم کو روند ڈالیں“ ”لا تدعوہما (أي الرکعتین قبل الفجر) وإن طردتکم الخیل (ابوداوٴد شریف) نمازی کو چاہیے کہ صبح کی سنت اپنے مکان یا کمرے سے ہی پڑھ کر آئے، اعلی طریقہ یہی ہے؛ لیکن اس کا موقع نہیں ملا اور مسجد میں ایسے وقت پہنچا کہ جماعت شروع ہوچکی تھی تو اگر اس کو توقع ہے کہ سنت فجر پڑھ کر جماعت میں شریک ہوجائے گا تو صفوں سے ہٹ کر سہ دری، وضو خانہ وغیرہ کوئی جگہ ہو وہاں سنتیں پڑھ لے اگر ایسی جگہ نہ ہو اور اندروں مسجد جماعت ہورہی ہو تو صحن مسجد میں کسی ایک طرف ستون وغیرہ کی آڑ میں ہوکر پڑھ لے اور اگر جماعت صحن میں ہورہی ہو اور اندروں مسجد خالی ہو اور اندر جانے کا کوئی دوسرا راستہ بھی ہوکہ مرور بین یدی المصلی لازم نہ آئے تو اندر جاکر پڑھ لے، غرض صفوف سے لگ کر نہ پڑھے جس قدر صفوف سے متصل ہوکر پڑھے گا اسی قدر کراہت بھی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند