• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63801

    عنوان: اگر مسجد میں دیر سے دو لوگ پہنچے اور جماعت ہو گئی ہے تو کیا دوسری جماعت ہو سکتی ہے ؟ جواب دیں مہر بانی ہوگی۔

    سوال: اسلام وعلیکم اگر مسجد میں دیر سے دو لوگ پهونچے اور جماعت هو گئ هے تو کیا دوسری جماعت هو سکتی هے جواب دیں مهر بانی هوگی

    جواب نمبر: 63801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 397-397/Sd=6/1437 مسجد کی جماعت ہوجانے کے بعد مسجد شرعی کی حد میں دوسری جماعت کرنا مکروہ ہے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں دونوں شخص کو مسجد میں تنہا نماز پڑھنا چاہیے۔ لو دخل جماعة المسجد بعد ما صلی فیہ أہلہ، یصلون وحداناً، وہو ظاہر الروایة۔ ( رد المحتار: ۲/۲۸۹، ط: زکریا، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند