• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63237

    عنوان: نماز پڑھنے کے وقت بہت سے لوگ پاکیٹ میں موبائل رکھتے ہیں جس میں گانے، ویڈیو اور تصاویرہوتی ہیں، یا ہم لوگ پاکیٹ میں کرنسی (روپیہ، ڈالر وغیرہ) رکھتے ہیں جس میں تصویر بھی پرنٹ ہوتی ہے، تو کیا اس سے نماز مکروہ ہوجاتی ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز پڑھنے کے وقت بہت سے لوگ پاکیٹ میں موبائل رکھتے ہیں جس میں گانے، ویڈیو اور تصاویرہوتی ہیں، یا ہم لوگ پاکیٹ میں کرنسی (روپیہ، ڈالر وغیرہ) رکھتے ہیں جس میں تصویر بھی پرنٹ ہوتی ہے، تو کیا اس سے نماز مکروہ ہوجاتی ہے؟ (۲) میں کافی عرصہ سے خلیج کام کرتاہوں اور کاغذ میں کوئی مسئلہ پیش آنے کی وجہ سے میں چھٹی پہ بھی نہیں گیا ہوں ،اب میرا دال یہاں نہیں لگتاہے اور شادی بھی تین سال سے لگی ہے ، گھر والے کہہ رہے ہیں کہ چار پانچ مہینے رک جاؤ پھر آکے شادی کرنا ، لیکن میرا دل یہاں لگتا نہیں اور کاغذ کے مسئلہ کی وجہ سے میں کہیں یہاں آجا نہیں سکتا ۔ میں نے استخارہ بھی ہے کئی بار تو سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کروں ، رکوں یا ہندوستان جاؤں۔ براہ کرم، رہنمائی کریں کہ میں کیا کروں؟ کچھ دعا بتائیں جس سے تفکرات دو ر ہوں اور کاغذ بن جائے تو میں چھٹی پہ گھرچلا جاؤں ۔ کبھی کبھی شہوت کے غلبہ سے برے خیالات بھی آتے ہیں۔

    جواب نمبر: 63237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 314-314/M=4/1437-U (۱) موبائل یا روپیہ ڈالر وغیرہ جیب (پاکیٹ) میں رکھ کر نماز پڑھنا درست ہے اس میں کراہت نہیں، البتہ موبائل میں گانے اور ناجائز تصاویر وویڈیو رکھنا ممنوع ہے، اگر موبائل میں ہو تو اسے ڈِلٹ کردینا (مٹادینا) چاہیے۔ (۲) درود شریف بکثرت پڑھا کریں، اگر شہوت کا غلبہ ہو اور کسی وجہ سے شادی میں تاخیر ہو تو روزے رکھا کریں اور کوشش کریں کہ جلد شادی ہوجائے زیادہ تاخیر مناسب نہیں، فی الفور ہندوستان آنے نہ آنے کے سلسلے میں غور وفکر اور مشوہ کرلیں جو بہتر ہو اسے اختیار کریں، اللہ کرے کہ کاغذ کی رکاوٹ دور ہوجائے او رگھر واپسی آسان ہوجائے (آمین) یہ دعا پڑھا کریں، اللہم انی اعوذ بک من الہم والحزن والجبن والکسل۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند