• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63015

    عنوان: نماز میں واسکوٹ ، جوہر کوٹ ، جیکٹ پہن کر اور اسکے سارے بٹن کھول کر نماز پڑھنا مکروہ ہے ؟

    سوال: نماز میں واسکوٹ ، جوہر کوٹ ، جیکٹ پہن کر اور اسکے سارے بٹن کھول کر نماز پڑھنا مکروہ ہے ؟

    جواب نمبر: 63015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 244-204/Sn=3/1437-U واسکوٹ اور جیکٹ جیسے لباس دونوں طرح پہنے جاتے ہیں، بٹن بند کرکے بھی بٹن کھول کر بھی، گویا دونوں طرح پہننا ”لُبس معتاد“ میں داخل ہے؛ اس لیے اگر قمیص وغیرہ کے اوپر واسکوٹ یا جیکٹ پہن رکھی ہے اور اس کے بٹن کھلے ہوئے ہیں تو اس طرح نماز پڑھنے سے نماز بلا کراہت ادا ہوجائے گی، کراہت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند