• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62978

    عنوان: ظہر کی نماز کا وقت کتنے بجے سے شروع ہو جاتا ہے ؟

    سوال: امّید ہے کہ آپ خیر و عافیت سے ہوں گے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ ظہر کی نماز کا وقت کتنے بجے سے شروع ہو جاتا ہے ؟ ظہر کی نماز کا اوّل وقت کیا ہے خصوصاً عورتوں کے لیے ؟ کیا 1:35 یا 1:40 پر نماز پاڑھی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 62978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 208-208/M=3/1437-U جب سورج ڈھلنا شروع ہوجائے یعنی استواء شمس کے بعد زوال ہوکر سایہ بڑھنا شروع ہوجائے تو ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے، عورت اور مرد دونوں کے لیے ایک ہی وقت ہے، گھنٹہ اور منٹ کے اعتبار سے کسی معتبر جنتری یا کیلنڈر میں اس کا ٹائم دیکھ لیں، موسم کے اختلاف سے اس میں فرق ہوسکتا ہے ایک بجکر ۳۵ یا چالیس پر ظہر کی نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ حدیث میں ہے: ووقت الظہر من زوالہ إلی بلوغ الظل مثلیہ وعند مثلہ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند