• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62864

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ ٹھنڈ آنے والی ہے فجر کی نماز پڑھنے کے بعد ہم کچھ دیر کے لیے مسجد میں ہی لیٹ جاتے ہیں کیا ہم مسجد کی چادر اوڑھ سکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے ؟ مطلب یہ کہ مسجد کے سامان کا استعمال جائز ہے یا ناجائز ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ٹھنڈ آنے والی ہے فجر کی نماز پڑھنے کے بعد ہم کچھ دیر کے لیے مسجد میں ہی لیٹ جاتے ہیں کیا ہم مسجد کی چادر اوڑھ سکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے ؟ مطلب یہ کہ مسجد کے سامان کا استعمال جائز ہے یا ناجائز ؟

    جواب نمبر: 62864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 123-123/Sd=3/1437-U فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ مسجد میں لیٹنے کی صرف مسافر اور معتکف کو گنجائش ہے،ان کے علاوہ کسی کا مسجد میں لیٹنا اور سونا مکروہ ہے اور روزآنہ کا معمول بنالینے میں اور بھی زیادہ قباحت ہے اور مسجد کی چادر کا استعمال مصالح مسجد ہی میں جائز ہے، اپنے ذاتی ضرورت کے لیے مسجد کی چادر کا استعمال جائز نہیں ہے، اس لیے آپ مسجد کی چادر اوڑھ کر مسجد میں لیٹنے سے احتیاط کریں، مسجد عبادت کی جگہ ہے ۔ ویکرہ النوم والأکل فیہ، أي: المسجد لغیر المعتکف، واذا أرادأن یفعل ذلک، ینبغي أن ینوي الاعتکاف، فیدخل فیہ و یذکر اللّٰہ تعالی بقدر ما نوی ، ولا بأس للغریب و لصاحب الدار أن ینام في المسجد في الصحیح في المذہب، والأحسن أن یتورع، فلا ینام۔ ( الفتاوی الہندیة: ۵/۳۲۱، کتاب الکراہیة، الباب الخامس في آداب المسجد، وکذا في الحلبي الکبیر،ص: ۶۱۲، فصل في أحکام المسجد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند