عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 62836
جواب نمبر: 62836
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 189-189/M=3/1437-U جس شخص کی آمدنی کا کل یا اکثر حصہ حرام پر مشتمل ہو اس کے گھر کا کھانا پینا جائز نہیں اور جس شخص کی آمدنی کا غالب حصہ حلال ہو اس کے یہاں کھانا پینا جائز ہے، صورت مسئولہ میں جس شخص کے متعلق تحقیق یا یقین سے معلوم ہو کہ اس کا پیشہ حرام ہے اس کے یہاں کھانے پینے سے معذرت کردیا کریں اور بلاوجہ کسی مسلمان کے کاروبار یا اس کی آمدنی کے بارے میں حرام کا شبہ نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند