• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62739

    عنوان: ریکارڈ شدہ اذان کو مسجد کے مائک میں لگانا

    سوال: جنوبی کے علاقوں میں اذان اتنی بھدی آواز سے دیتے ہیں کہ بہت تکلیف ہوتی ہے تو کیا اذان جو مائک میں ہوتی ہے اس میں عرب کی کوئی اذان سیٹ کرنا شریعت میں کیساہے؟موٴذن صاحب تو مسجد میں کسی جگہ بغیر مائک کے اذان دیدیں لیکن مائک والی اذان جس کو غیر مسلم بھی سنتے ہیں اس کا عرب کی بہترین اذان ٹیپ وغیرہ کے ذرائع سیٹ کرکے دینا کیساہے؟مطلب ایسا کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ مسجد کی اتنی آمدنی نہیں کہ کسی اچھے عمدہ موٴذن کو رکھ سکے اور دس یا بارہ ہزار دے سکے تو ایسے موقع پر کیا کرنا چاہئے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 239-239/M=6/1437-U ریکارڈ شدہ اذان کو مسجد کے مائک میں لگاکر بجادینے سے وقتیہ اذان کی سنت ادا نہیں ہوگی، اس لیے ایسا کرنا نا درست اور ناکافی ہے، اذان وقت پر موٴذن کو یا کسی شخص کو اپنی آواز میں دینی چاہیے، آپ حضرات چاہتے ہیں کہ اذان اچھی اور دلکش آواز میں ہو تو اس کے لیے اچھی آوز او صحیح تلفظ والے موٴذن کو رکھیں، اور معقول تنخواہ کا نظم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند