• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62299

    عنوان: کیا صورت ہے فرض نماز ادا کرنے کی جب کہ ٹرین یا بس وغیرہ میں سوار ہو اور بھیڑ کی وجہ سے رکوع و سجدہ ادا کیا جانا ممکن نہ ہوتو کیا سر کے اشارے سے وقتیہ نماز ادا کی جا سکتی ہے ؟

    سوال: کیا صورت ہے فرض نماز ادا کرنے کی جب کہ ٹرین یا بس وغیرہ میں سوار ہو اور بھیڑ کی وجہ سے رکوع و سجدہ ادا کیا جانا ممکن نہ ہوتو کیا سر کے اشارے سے وقتیہ نماز ادا کی جا سکتی ہے ؟ نیز جنگ یرموک کے قصہ میں البدایہ والنہایہ میں ہے کہ صحابہ نے ظہر وعصر کی نماز اشارے سے ادا کی اسکی کیا کیفیت تھی؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ ایسے ولیمہ میں جہاں مردوعورت کا اختلاط ہو جانا جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 62299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 80-96/Sn=2/1437-U (۱) جی ہاں! اگر وقت فوت ہونے کا اندیشہ ہو ادا کی جاسکتی ہے؛ لیکن اس کا عادہ ضروری ہے، رد المحتار میں ہے: مسافر لا یقدر أن یصلي علی الأرض لنجاستہا وقد ابتلّت الأرض بالمطر یصلي بالإیمان إذا خاف فوت الوقت (۲/ ۴۹۰، ط: زکریا) وانظر: الفتاوی التاتارخانیہة: ۱/۳۸۳، والفتاوی الہندیة (جدید، ۱/۸۱) (۲) البدایہ والنہایة میں جن الفاظ کے ساتھ یہ واقعہ مذکور ہے، اسے بعینہ مکمل حوالے کے ساتھ نقل کریں، پھر ان شاء اللہ اس پر غور کیا جائے گا۔ (۳) جس دعوتِ ولیمہ کے بارے میں معلوم ہو کہ وہاں مردوں اور عورتوں کا اختلاط ہوگا، اس میں شرکت جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند