• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62283

    عنوان: کیا ملٹی میڈیا موبائل کا استعمال کرنا جائزہے ؟

    سوال: کیا ملٹی میڈیا موبائل کا استعمال کرنا جائزہے ؟ کیا موبائل کے ساتھ نماز پڑھنا صحیح ہے؟اگر کوئی صرف موبائل کا استعمال فون کرنے کے لیے کرتاہے تو جائز ہے کیا ؟

    جواب نمبر: 62283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 68-87/Sn=2/1437-E (۱) اگر کسی کو اپنے اوپر اطمینان ہو کہ وہ اسے ناجائز کا م مثلاً تصویر کشی یا ویڈیو بنانے یا دیکھنے میں استعمال نہ کرے گا؛ بلکہ صرف مباح کام کے لیے استعمال کرے گا تو اس کے لیے ملٹی میڈیا موبائل رکھنا درست ہے؛ لیکن پھر بھی بہتر ہے کہ بلاضرورت اسے نہ رکھے؛ بلکہ سادہ موبائل استعمال کرے۔ (۲) صحیح ہے؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ اسے لے کر مسجد میں داخل نہ ہو اور اس کے ساتھ نماز نہ پڑھے خصوصاً جب اس میں ناجائز چیزمیں بھری ہوئی ہوں۔ (۳) اس کا جواب نمبر (۱) کے تحت گذرچکا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند