• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62205

    عنوان: صلوۃ التسبیح

    سوال: صلو ة التسبیح میں تیسرا کلمہ پڑھنے کی ترتیب معین ٹرسٹ کراچی کے مطابق بار 15 سورة فاتحہ سے پہلے بار 10 سورة فاتحہ اور دیگر سورة کے بعد بار 10 رکوع میں بار 10 قومہ میں بار 10 سجدہ اول میں بار 10 جلسہ میں بار 10 دوسرے سجدہ میں 0 دوسرے سجدہ کے بعد قعدہ میں 75 کل حضرت مولانا اشرف تھانوی کے مطابق بار 0 سورة فاتحہ سے پہلے بار 15 سورة فاتحہ اور دیگر سورة کے بعد بار 10 رکوع میں بار 10 قومہ میں بار 10 سجدہ اول میں بار 10 جلسہ میں بار 10 دوسرے سجدہ میں 10 دوسرے سجدہ کے بعد قعدہ میں کل 75 برائے کرم مطلع فرمائیں کہ کونسی ترتیب صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 62205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 52-154/N=2/1437-U سوال میں مذکورہ دونوں طریقے صحیح ودرست اور ثابت ہیں، آپ دونوں میں جس پر چاہیں عمل کرسکتے ہیں (شامی ۲: ۴۷۱، مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند، فتاوی دارالعلوم دیوبند ۴: ۳۱۴، سوال: ۱۹۱۵، امداد الاحکام ۲: ۲۳۰-۲۳۲، سوال: ۱۹ مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند، فتاوی محمودیہ جدید ۷: ۲۵۰، ۲۵۱، سوال: ۳۳۶۱، ۶۱۳۴، مطبوعہ: ا دارہ صدیق ڈابھیل، گجرات)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند