• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62203

    عنوان: جب جماعت کھڑی ہوچکی ہو تو ہمیں کب نماز میں شامل ہو نا چاہئے ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جب امام سجدے میں ہوں تو نماز میں مت شامل ہو اور امام کے سجدہ سے اٹھنے کا انتظار کرو۔

    سوال: جب جماعت کھڑی ہوچکی ہو تو ہمیں کب نماز میں شامل ہو نا چاہئے ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جب امام سجدے میں ہوں تو نماز میں مت شامل ہو اور امام کے سجدہ سے اٹھنے کا انتظار کرو۔ براہ کرم، حوالہ کے ساتھ جواب دیں کہ کس حال میں ہمیں نماز میں شامل ہونا چاہئے؟قیام، رکوع، رکوع کے بعد، سجدہ ، دونوں سجدے کے درمیان، تشہد میں ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 62203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 41-62/L=2/1437-U امام جس حال میں ملے قیام، رکوع، سجدہ تشہد میں اسی حالت میں امام کے ساتھ شامل ہوجانا چاہیے، اگر امام سجدے میں ہو تو سجدے میں ہی امام کے ساتھ شریک ہونا چاہیے۔ قال في الدر المختار: ومتی لم یدرک الرکوع معہ تجب المتعابة في السجدتین وإن لم تحسبا لہ (در مختار: ۲/) بعض لوگوں کی بات درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند