• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61979

    عنوان: ایک شخص اپنے گاؤں سے بغرض علاج شہر کے ہسپتال جارہاہے یہ ہسپتال اس کے گاؤں سے 83 کلو میٹر پر ہے لیکن گاؤں سے مذکورہ شہر کی ابتدائی حد تک فاصلہ 77 کلو میٹر سے کچھ کم ہے ۔

    سوال: بسم اللہ الرحمن الرحیم،السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اپنے گاؤں سے بغرض علاج شہر کے ہسپتال جارہاہے یہ ہسپتال اس کے گاؤں سے 83 کلو میٹر پر ہے لیکن گاؤں سے مذکورہ شہر کی ابتدائی حد تک فاصلہ 77 کلو میٹر سے کچھ کم ہے ۔ اب یہ شخص جس کی منزل اور مقصود ہسپتال ہے نمازمیں قصرکرے گا یا اتمام؟

    جواب نمبر: 61979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 47-64/H=2/1437-U حد شہر کااعتبار ہے اور وہ صورتِ مسئولہ میں مسافتِ قصر سے کم پر واقع ہے، پس شخص مذکور اتمام کرے گا۔ --------------------------- بشرط صحت سوال جواب صحیح ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند