• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61972

    عنوان: میں نماز پڑھ رہا تھا، میرے پیچھے جماعت میں لوگ نماز پڑھ رہے تھے اور مجھے شک ہوا کہ میرا وضو شاید ٹوٹ گیا ہے اور میں نے نماز مکمل کی تو کیا میری نماز ہوئی اور میرے پیچھے جو لوگ نماز پڑھ رہے تھے ان کی نماز ہوئی؟

    سوال: میں نماز پڑھ رہا تھا، میرے پیچھے جماعت میں لوگ نماز پڑھ رہے تھے اور مجھے شک ہوا کہ میرا وضو شاید ٹوٹ گیا ہے اور میں نے نماز مکمل کی تو کیا میری نماز ہوئی اور میرے پیچھے جو لوگ نماز پڑھ رہے تھے ان کی نماز ہوئی؟

    جواب نمبر: 61972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 12-12/Sd=1/1437-U محض شک کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں اگر آپ نے یقینی طور پر وضو کر کے نماز پڑھائی ہے اور وضو کا ٹوٹنا محض شک کے درجے میں ہے، توآپ کی اور آپ کے مقتدیوں کی نماز ہوگئی۔ لأن الیقین لا یزول بالشک۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند