عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 61955
جواب نمبر: 61955
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 44-58/H=2/1437-U (۱) نماز کے اوقات میں تو کچھ فرق یا اختلاف نہیں ہے۔ (۲) اگر اہل حق حقیقی اہل سنت والجماعت علمائے دیوبند کا ترتیب دیا ہوا نقشہ آپ کو دستیاب نہ ہوسکے اور بریلوی نقشہ مل رہا ہو تو مقامی یا قریبی علمائے دیوبند اہل فتوی حضرات سے رجوع کرکے وہ نقشہ دکھادیں وہ حضرات تصویب فرمادیں اور اس کے مطابق نمازوں کے اوقات کی تعیین کرلیں تو گنجائش ہے، تاہم بہتر یہی ہے کہ ثقہ علمائے دیوبند سے رابطہ کرکے معتمد علیہ نقشہ حاصل کریں اور اس کے موافق اپنی مسجد کے اوقات نماز وغیرہ کی تعیین کیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند