• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61953

    عنوان: نماز پڑھنے كے بعد مصلی موڑنا كیسا ہے؟

    سوال: مساجد میں جماعت کے بعد امام کا مصلی (کپڑے کا جائے نماز) اگلی سائڈ سے فولڈ کیوں کر دیا جاتا ہے ؟ اور اسی طرح گہروں میں نماز کے بعد مصلی کا اگلا کونہ موڑ دینے کا جو رواج ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اگر نماز پڑہنے کے بعد مصلی کواگلی نماز کے لیے اسی جگہ ، اسی طرح پڑا رہنے دیا جائے تو اس میں کوئی حرج یا اعتراض ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 61953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 39-54/H=1/1437-U مصلی کو موڑدینا نہ فرض ہے نہ واجب ہے نہ سنت ہے نہ مستحب ہے نہ ہی آدابِ نماز میں اس کا شمار بلکہ بے اصل بات ہے، حضرت اقدس الحاج مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرماتے ہیں ”مسئلہ بعض عورتیں نماز پڑھنے کے بعد جا نماز (مصلّی) کا گوشہ یہ سمجھ کر الٹ دینا ضروری سمجھتی ہیں کہ شیطان اس پر نماز پڑھے گا سو اس میں کسی بات کی بھی اصل نہیں ہے“ (اغلاط العوام ص:۵۶، مطبوعہ شمس پبلشرز دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند