• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61822

    عنوان: ہمارے حنفی امام جہری نماز میں سورة فاتحہ کے بعد وقفہ کرتے ہیں ، کیا حنفی فقہ میں اس کی اجازت ہے یا نہیں؟

    سوال: ہمارے حنفی امام جہری نماز میں سورة فاتحہ کے بعد وقفہ کرتے ہیں ، کیا حنفی فقہ میں اس کی اجازت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 61822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 81-81/Sd=2/1437-U سورہ فاتحہ کے بعد زیادہ وقفہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، فاتحہ پوری ہوتے ہی بعض صورتوں میں یا تو سورت ملائی جائے گی اور یا بعض صورتوں میں فورا ً ہی رکوع میں جانا ضروری ہے، اگر فاتحہ کے بعد زیادہ لمبا وقفہ کیا گیا یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے بقدر، تو اس کی وجہ سے سجدہ سہو لازم ہوجائے گا۔ قال الحصکفي: وبقي من الواجبات اتیانُ کل واجب أو فرض في محلہ۔ ۔۔۔۔۔ وکل زیادة تتخلل بین الفرضین۔۔۔۔ قال ابن عابدین:ویدخل في الزیادة السکوت۔۔۔۔ وقولہ: بین الفرضین غیر قید، فتدخل الزیادة بین فرض وواجب۔۔۔۔۔۔ الخ۔ (رد المحتار مع الدر االمختار: ۱/۴۶۹، ۴۷۰، کتاب الصلاة، واجبات الصلاة، ط: دار الفکر، بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند