• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61777

    عنوان: دعائے قنوت سے پہلے جو تکبیر کہی جاتی ہے، اس دوران نظر کس جگہ رکھنی چاہیے؟

    سوال: نماز کے دورن تکبیر تحریمہ کہتے وقت نظر بالکل سامنے ہونی چاہیے، اسی طرح سے قیام کی حالت میں نظر سجدہ والی جگہ پر ہونی چاہیے۔ مجھے یہ بتائیں کہ قومہ کی حالت میں نظر سامنے ہونی چاہیے یا سجدہ کی جگہ پر ہونی چاہیے؟ وتر نماز میں دعائے قنوت سے پہلے جو تکبیر کہی جاتی ہے، اس دوران نظر کس جگہ رکھنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 61777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1117-1127/N=1/1437-U در مختار،شامی،نور الایضاح، مراقی الفلاح،امداد الفتاح، حاشیة الطحطاوی علی المراقی،مجمع الانہر،سکب الانہر،فتاوی عالمگیری اور البحر الرائق وغیرہ تمام کتب فقہ میں صراحت ہے کہ حالت قیام میں نظر سجدہ کی جگہ ہونی چاہئے۔ اور تکبیر تحریمہ کے وقت اور قومہ میں بھی قیام کی حالت پائی جاتی ہے ؛لہٰذا تکبیر تحریمہ کے وقت، قومہ کی حالت میں اور نماز وتر میں دعائے قنوت سے پہلے والی تکبیر کے وقت نظر سجدہ کی جگہ ہی رکھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند