• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61667

    عنوان: امام کو لقمہ اللہ اکبر یا سبحان اللہ کہ کر دیا جائے ؟

    سوال: امام کو لقمہ اللہ اکبر یا سبحان اللہ کہ کر دیا جائے ؟

    جواب نمبر: 61667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 26-26/Sd=1/1437-U دونوں طرح لقمہ دے سکتے ہیں؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ سبحان اللہ کہہ کر لقمہ دیا جائے؛ اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: التسبیحُ للرجال والتصفیقُ للنساء (صحیح مسلم ۱/ ۱۸۰، آپ کے مسائل اور اُن کا حل: ۳/ ۴۸۴، بعنوان: اگر امام بھول کر قراء ت شروع کردے، تو مقتدی لقمہ کیسے دے؟ ط: نعیمیہ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند