عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 6157
اگر دوران نماز سورہ ملاتے وقت ایک یا دو آیت چھوٹ جائے تو کیا نماز لوٹانا ہوگا یا سجدہ سہو کرنا ہوگا جب کہ اس سے آگے اور اس سے پیچھے تین تین آیتیں پڑھ چکا ہے؟ (۲)اگر نماز میں ? فجعل? کی جگہ ?فجعلہ? پڑھ دیا تو نماز صحیح ہوگی یا نہیں جب کہ اس سے پہلے تین آیت پڑھ چکا ہے؟ (۳) کیا فجر کی نماز سے پہلے فجر کی سنت کے علاوہ کوئی اور نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟ (۴) اگر کوئی شخص امام صاحب سے فجر اور عصر کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا چاہتا ہے اور اگر اس سے مصافحہ نہیں کیا جائے تو وہ اس امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا ہے۔ نیز وہ بریلوی سے تعلق رکھتاہے۔ کیا اس سے مصلحتاً ہاتھ ملانا درست ہے یا نہیں تاکہ وہ نماز پڑھتا رہے؟ کیا امام کو مصافحہ کرلینا چاہیے یا نہیں؟

جواب نمبر: 6157
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 951=1023/ د
(۱) جب سورت کی تین آیتیں یا اس سے زاید پڑھ لیا تو نماز درست ہوگئی۔
(۲) نماز درست ہوگئی۔
(۳) علاوہ سنت فجر کے کسی اورنفل نماز کا پڑھنا ثابت نہیں ہے اس لیے منع ہے۔ البتہ قضانمازپڑھنا جائز ہے۔
(۴) صرف اسی شخص سے مصافحہ کریں گے یا سب سے،مصلے پر کھڑے ہوکر مصافحہ کریں گے یا اس سے ہٹ کر، سب کے منتشر ہوجانے کے بعد کریں گے یا سب کے سامنے، کبھی کبھار کریں گے یا روزآنہ پابندی سے، امام صاحب خود مذکورہ امور کا جواب دے کر مصلحت مذکور فی السوال کی وضاحت کریں تو ان شاء اللہ جواب دے دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند