• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611831

    عنوان:

    اٹیچڈ بیت الخلاء والے كمرے میں نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ جس گھر کے اندر وضو خانہ کے ساتھ بیت الخلا ہو تو اس گھر میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اور اس وضو خانہ مىں وضو کی دعائیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 611831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1103-929/B=10/1443

     جس كمرہ میں غسل خانہ اور بیت الخلاء اٹیچڈ ہو تو اس كا دروازہ علاحدہ ہوتا ہے‏، اسے بند كركے كمرہ میں نماز پڑھنا درست ہے‏، یہ كمرہ ہرلحاظ سے پاك وصاف ہے‏، اور غسل خانہ میں وضو كرتے وقت جو دعائیں پڑھیں وہ دل دل میں پڑھ لیا كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند