• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61176

    عنوان: کیا صلاة التسبیح کو باجماعت ادا کیا جاسکتاہے؟

    سوال: کیا صلاة التسبیح کو باجماعت ادا کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 61176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 980-1099/N=1/1437-U صلات التسبیح کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے، اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض صحابہ کو اہمیت کے ساتھ اس کی ترغیب فرمائی ہے لیکن خود حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین وتبع تابعین میں سے کسی سے اس نماز میں جماعت کا اہتمام ثابت نہیں، اس لیے صلاة التسبیح جماعت کے بغیر تنہا تنہا ہی ادا کی جائے لیکن اگر باجماعت ادا کرنا چاہیں تو تین افراد کا ایک امام کی اقتداء میں اداء کرنا حد جواز میں رہے گا، اگر تین سے زائد مقتدی ہوں تو جماعت مکروہ تحریمی ہوگی اور جماعت کی صورت میں قراء ت کے علاوہ دیگر تمام اذکار بشمول اس نماز کی خاص تسبیح کے، امام کی طرح مقتدی حضرات بھی پڑھیں گے اور امام ومقتدی سب حضرات سجدہ کی تسبیحات کی طرح صلاة التسبیح کی خاص تسبیح آہستہ ادا کریں: في الدر (مع الرد کتاب الصلاة/ باب الوتر والنوافل ۲/۴۷۱، ط: زکریا دیوبند) ومن المندوبات․․․ اربع صلاة التسبیح بثلاث مائة تسبیحة وفضلہا عظیم․ اھ وفیہ (۲/۵۰۰ مطلب في کراہة الاقتداء في النفل علی سبیل التداعي): (ولا التطوع بجماعة خارج رمضان) أي یکرہ ذلک لو علی سبیل التداعي ہو أن یدعو بعضہم بعضا کما فی المغرب، وفسرہ الوانی بالکثرة وہو لازم معناہ./ ھ․ وفي البحر: ولو صلوا الوتر بجماعة في غیر رمضان فہو صحیح مکروہ کالتطوع بجماعة فی غیر رمضان بجماعة وقیدہ في الکافي بأن یکون علی سبیل التداعي: أما لو اقتدی واحد بواحد أو اثنان بواحد لا یکرہ․ وإذا اقتدی ثلاثة بواحد اختلفوا فیہ وإن اقتدی أربعة بواحد کرہ اھ البحر الرائق: ۲/۱۲۳، کتاب الصلاة/ باب الوتر والنوافل․ ط زکریا، دیوبند، وفي مراقي الفلاح / مع حاشیة الطحطاوي ص: ۳۸۶ ط: دار الکتب العلمیہ بیروت) وإذا اقتدی ثلاثة بواحد، اختلف فیہ: قال الطحطاوی: قولہ: اختلف فیہ: والأصح عدم الکراہة إھ وفي البحر (کتاب الصلاة/ باب صفة الصلاة: ۱/ ۵۲۸، ط: زکریا، دیوبند) (وجہر الإمام) بالتکبیر ․ قید بالإمام لأن المأموم والمنفرد لا یسن لہما الجہر بہ؛ لأن الأصل فی الذکر الإخفاء ولا حاجة لہما إلی الجہر․ وفي الہندیة (کتاب الصلاة/ الفصل الثاني في واجبات الصلاة: ۱/۷۲، ط: مکتبة نورانی پشاور) وأما ما سوی ذلک فلا یجر بہ مثل التشہد وآمین والتسبیحات کذا في البحر الرائق)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند