• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611629

    عنوان:

    نماز میں دوسرا سجدہ بھی فرض ہے 

    سوال:

    سوال : ایک شخص امام صاحب کے پیچھے تراویح کی نماز پڑھتا ہے لیکن سجدہ صرف ایک ہی کرتا ہے جبکہ امام صاحب دو سجدہ کرتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا اس شخص کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 611629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1070-814/D=09/1443

     دوسرا سجدہ بھی فرض ہے‏، لہٰذا شخص مذكور اگر نماز میں صرف ایك ہی سجدہ كرتا ہے تو اس كی نماز نہیں ہوتی۔

    قال في العالمگيري: في فرائض الصلاة وهي سِتٌّ ....... ومنها السجود: السجود الثاني فرض كالأول بإجماع الأمة (ج: 1/127، عالمگيري)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند