• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611150

    عنوان:

    تراویح میں "مِنَ الْجِنَّةِ" كی جگہ "مِنَ الْجَنَّةِ" پڑھ دیا ‏، غلطی كا پتہ بہت دنوں بعد لگا تو اب كیا حكم ہے؟

    سوال:

    سوال : مفتیان کرام سے میرا سوال یہ ایک شخص دو سال پہلے تراویح پڑھا رہا حافظ نہیں تھا وہ شخص اس سے قرآن پڑھنے میں غلطی ہو گئی تھی غلطی یہ ہے کہ سورہ ناس میں اس نے (مِنَ الْجِنَّةِ کی جگہ مِنَ الْجَنَّةِ )پڑھ دیا ۔ کیا اس سے نماز فاسد ہو جاے گی اگر ہو گئی تو اب کیا اعادہ کرنا ضروری ہوگا اور ان سب کو بھی بولنا ہوگا جو اس نماز میں مقتدی تھے دو سال بعد ؟

    جواب نمبر: 611150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1003-750/D=09/1443

     الذي يوسوس في صدور الناس كے بعد اگر وقف كردیا تھا تو نماز میں فساد نہیں ہوا۔ نیز تراویح كی نماز سنن و نوافل كے قبیل سے ہے جس كی قضا نہیں ہوتی۔ پس آپ پر اس كی قضا لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند