• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611049

    عنوان: بالوں میں جوئیں ہونے كی صورت میں بھی نماز اور دیگر عبادات درست ہوجاتی ہیں

    سوال:

    بالوں میں اگر جوئیں پڑ جائیں تو اِس صورت میں نماز اور دیگر عبادات کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 611049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1226-914/L9/1443

     بالوں میں جوئیں ہونے كی صورت میں بھی نماز اور دیگر عبادات درست ہوجاتی ہیں؛ تاہم یہ نظافت كے خلاف ہے اور   ممكن ہے كہ ان كی وجہ سے نماز میں خلل پیدا ہو اور خشوع وخضوع سے نماز پڑھنا دشوار ہو؛ اس لیے ان كو جلد ازجلد بالوں سے ختم كرنے كی كوشش كی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند