عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 610900
عصر كی نماز مكروہ وقت میں پڑھے یا قضاء كرے؟
سوال : حضرت میرا سوال یہ کہ ہمارے امام صاحب جمعہ کے بیان میں کہ رہے تھے اگر کسی شخص کی عصر کی نماز نکل گئی اور وہ اصفرار شمس کے وقت مسجد پہنچے تو وہ نماز نہ پڑھے بلکہ قضاء کرے کیوں کہ وہ وقت مکروہ ہے یعنی تقریباًبیس منٹ پہلے کا وقت میں نے ان سے کہا کہ حضرت اس دن کی نماز ہو جا ئے گی اگر چہ مکروہ مگر وہ کہہ رہے ہیں کہ زیادہ بہتر قضاء کرنا ہے۔ آپ بتائیں بندہ قضاء کرے یا مکروہ وقت میں پڑھے اسی دن کی عصر؟
جواب نمبر: 610900
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 978-736/M=09/1443
آپ نے درست كہا، اُسی دن كی عصر اصفرار شمس كے وقت میں پڑھ لینی چاہئے تاكہ نماز قضاء نہ ہو، یہ ادائیگی اگرچہ اداء ناقص ہے لیكن قضاء سے بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند