• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61079

    عنوان: میں اپنے مرحوم والد کی قضاء نماز کا فدیہ ادا کرنا چاہتاہوں

    سوال: میں اپنے مرحوم والد کی قضاء نماز کا فدیہ ادا کرنا چاہتاہوں ،میرے اندازے کے مطابق ان کی پانچ سال کی نماز قضا ہیں۔ جس کی رقم 1038,000 بنتی ہے جسے دینے کی میری استطاعت نہیں ہے، تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 61079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1109-1086/H=11/1436-U آہستہ آہستہ جس قدر رقم کی ادائیگی کرسکتے ہوں کرتے رہیں، نیز والد مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کرتے رہیں اور آسان صورت یہ ہے کہ کوئی مناسب وقت مقرر کرکے قرآن کریم درود شریف نوافل پڑھ کر دعا کیا کریں کہ اللہ اس کا ثواب میرے والد مرحوم کو پہنچادے اور ان کی مغفرتت فرما، آمین۔ غالباً والد مرحوم نے قضاء نمازوں کے فدیہ کے اداء کرنے کی وصیت نہیں کی ہے اور نہ ہی اتنا مال چھوڑا ہے کہ جس میں تہائی ترکہ سے وصیت پوری کی جاسکے بلکہ آپ والد مرحوم کی طرف سے تبرعاً اپنے ذاتی مال سے فدیہ ادا کرنا چاہتے ہیں ، اگر ایسا ہے تو وہی حکم ہے کہ جو لکھ دیا اگر والد مرحوم نے وصیت کی ہو تو ایسی صورت میں سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند