• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610763

    عنوان: اذان كی شرائط‏، بے داڑھی شخص كی اذان 

    سوال:

    سوال : شرعی طور پر موذن کے لیے کیا شرائط ہیں ؟ بغیر داڑھی اور ٹوپی والے کسی شخص کو محظ ترغیب کے لیے اذان دینے کا کہنا کیسا ہے جب کہ کہنے والا خود ان سنتوں کو پورا کرنے والا ہے اور اذان دے سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 610763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 973-712/D=08/1443

     (1)         اذان دینے والے كا مسلمان‏، عاقل اور مذكر ہونا ضروری ہے؛ چنانچہ كافر پاگل كی اذان درست نہیں اور عورت كی اذان مكروہ ہے‏، مؤذن كے لیے بالغ ہونا ضروری نہیں؛ چنانچہ سمجھ دار بچے كی اذان درست ہے‏، جسے مؤذن بنایا جائے وہ كلمات اذان كو صحیح طور پر ادا كرنے پر قدرت ركھتا ہو‏، اوقات نماز سے واقف ہو‏، نیز نیك و صالح ہو‏، كسی نیك صالح كی موجودگی میں فاسق (جس میں بغیر داڑھی والا شخص بھی داخل ہے) كی اذان مكروہ ہے۔

    (2)              ایسے شخص كو ترغیب كے لیے الگ سے مشق كرادی جائے‏، شرعی اذان نہ دلوائی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند