• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610538

    عنوان: اذان واقامت وغیرہ کی ادائیگی میں جھجھک

    سوال:

    امید ہے کہ آپ حضرات بخیر و سلامتی ہوں گے ۔رب لم یزل آ پ کی مساعی جمیلہ کو اپنی بارگاہِ رحمت میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین ۔

    بندہ ناچیز اپنی ذاتی حالت کے متعلق آنجناب سے دریافت کرنا چاہتا ہے، معلوم نہیں کہ کیا وجہ ہے کہ میں جب بھی عوام میں یا کسی مجمع میں کوئی نیک عمل مثلاً اذان اقامت یا نماز کی جماعت وغیرہم سرانجام دینا چاہتا ہوں تو ہچکچاہٹ سی پیدا ہو جاتی ہے اور آواز کانپنے لگ پڑتی ہے اور ساتھ ہی بدن پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔میں اپنی اس حالت پر انتہائی تشویش کا شکار ہوں۔

    برائے کرم میرے اس مسئلہ کا تسلی بخش اور جامع حل ارسال فرمادیجیے۔عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 610538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 621-359/D-Mulhaqa=8/1443

     آپ فرض نمازوں کے بعد یہ دعا مانگا کریں:رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي، اس کے ساتھ کسی ماہر طبیب سے بھی رجوع کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند