عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 610472
وطنِ اصلی میں نماز قصر نہیں ہوتی
سوال : میرا وطن اصلی دو سو کلومیٹر دور ہے اور میں یہاں دس سال سے مقیم ہوں اور وطنِ اصلی جانا آنا رہتاہے کیا وطنِ اصلی میں نماز قصر ہوگی 8دن کا قیام ہے۔
جواب نمبر: 610472
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 884-670/M=08/1443
وطن اصلی میں قصر نہیں وہاں اتمام لازم ہے چاہے پندرہ دن سے كم قیام ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند