• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610447

    عنوان: فجر کی سنتیں گھر پر پڑھنے کے بعد مسجد میں فجر سے پہلے تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم 

    سوال:

    سوال : جناب مفتیان کرام صاحبان۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص فجر کی سنتیں گھر میں پڑھ لیں اور جب مسجد آئے تو ابھی جماعت کھڑی ہونے میں وقت ہوں تو آیا اس شخص کے لئے مسجد میں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نفل یعنی تحیاة المسجد پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ آیا یہ شخص تحیةالمسجد پڑھ سکتاہے یا نہیں؟ اس بات کی وضاحت فرمائیں کہ احناف اور دیگر ائمہ کے نزدیک کیا حکم ہے؟

    جزاك الله خيرا

    جواب نمبر: 610447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 610-356/D-Mulhaqa=8/1443

     فجر سے پہلے فجر کی سنتوں کے علاوہ کوئی دوسری نفل پڑھنا مکروہ ہے، اس لیے فجر سے پہلے تحیۃ المسجد نہیں پڑھنی چاہیے۔"(وكره نفل) قصداً ..... (بعد طلوع فجر سوى سنته)؛ لشغل الوقت به"۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۱/۳۷۵، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند