عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 610405
نماز کی تدعون کی جگہ تکذبون پڑھ دینا؟
سوال : حضرت، اگر امام صاحب نماز میں قرأت پڑھتے وقت سورۃ ملک کی ٢٧ویں آیات... "وقىل ہاذا الذی کنتم بہ..... تدعون... کی جگہ... تكذبون... پڑھا.. تو کیا اس سے نماز صحیح ہو جائےگی؟
جواب نمبر: 61040527-Mar-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 767-386/B-Mulhaqa=08/1443
صورت مسئولہ میں نماز صحیح ہوگئی، اعادے كی ضرورت نہیں ہے، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے "تدعون" كی تفسیر "تكذبون" كے ساتھ مروی ہے، امام قرطبی رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں اسے نقل كیا ہے۔ وقال ابن عباس: تكذبون، وتأويله هذا الذي كنتم من أجله تدعون الأبابيل والأحاديث، قاله الزجاج الخ (تفسير قرطبي: 27/564، مطبوعه: بيروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
امام کا وقت سے ایک دو منٹ پہلے آنا اور صفوں میں ٹہلنا ، پھر وقت ہوتے ہی مصلے پر پہنچ جانا؟
3566 مناظر