• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610281

    عنوان:

    140 کلومیٹر دور اکثر جانا ہوتا ہے مگر قیام پندرہ دن سے کم رہتا ہے وہاں نماز قصر پڑھیں گے یا اتمام کریں گے؟

    سوال:

    سوال : میں راولپنڈی میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں اور کمپنی کے ہوسٹل میں رہائش پذیر ہوں لیکن تقریباً ہر ہفتے نہ جا سکوں تو دوسرے ہفتے لازماً جاتا ہوں اور میرے گاؤں کا فاصلہ جائے ملازمت سے کم وبیش 140 کلومیٹر ہے۔ میں تقریباً گزشتہ 21 برس سے راولپنڈی میں ہی ہوں لیکن ہوسٹل میں ، کبھی کبھار 15 دن سے زیادہ بھی میں رہتا رہا ہوں۔ لیکن اب پندرہ دن سے کم ہی قیام ہوتا ہے۔

    اب سوال یہ ہے کہ مندرجہ بالا صورت حال میں میری نماز قصر ہوگی یا مکمل؟ براہِ کرم جواب سے مرحمت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 610281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 735-369/B-Mulhaqa=08/1443

     جب راولپنڈی میں اب آپ كا قیام پندرہ دن سے كم ہوتا ہے تو صورت مسئولہ میں چار ركعت والی نمازوں میں آپ قصر كریں گے‏، اتمام جائز نہیں ہے‏۔ یہ حكم تنہا نماز پڑھنے كی صورت میں ہے‏۔ اگر كسی مقیم امام كی اقتداء میں نماز ادا كریں گے تو چار ركعت ہی پڑھیں گے‏۔ واضح رہے كہ قصر كا تعلق صرف فرض نمازوں سے ہے‏، چار ركعت والی سنتوں میں بہرصورت اتمام ہی كریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند