• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610016

    عنوان: اذان، اقامت اور تکبیر تحریمہ کے شروع میں بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم پڑھنے کا حکم 

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اذان کے وقت اور تکبیر کے وقت اور نماز کے شروع کرتے وقت بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟ قرآن اور احادیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 610016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 541-453/H-Mulhaqa=8/1443

     اذان اور تکبیر (اقامت) کے شروع میں اور نماز میں تکبیر تحریمہ سے پہلے بسم اللّٰہ الرحمن الرحیمپڑھنا ثابت نہیں اور جس چیز کا ثبوت شرعی نہ ہو، اس سے احتراز چاہیے؛ لہٰذا ان مواقع میں بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھنی چاہیے (احسن الفتاوی، ۲: ۲۸۷، مطبوعہ: ایچ، ایم سعید کمپنی، کراچی،آپ کے مسائل اور ان کا حل جدید تخریج شدہ، ۳: ۲۸۶، مطبوعہ: کتب خانہ نعیمیہ دیوبند، وغیرہ )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند