• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609950

    عنوان:

    عصر کی نماز کب مکروہ ہوتی ہے اور یہ کراہت کون سی ہے؟

    سوال:

    سوال : اگر کسی شخص نے عصر کی جماعت کے بعد اسی دن کی عصر کے نماز پڑھنا چاہا تو یہ نماز مکروہ تحریمی کے ساتھ ادا ہوگی یا تنزیہی کے ساتھ؟

    جواب نمبر: 609950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 530-397/H-Mulhaqa=7/1443

     سورج کی ٹکیہ زرد ہونے سے پہلے جب بھی عصر کی نماز ادا کی جائے گی، وہ بلا کراہت ادا ہوگی، اور اگر سورج کی ٹکیہ زرد ہوگئی، یعنی: سورج کی تیزی ختم ہوگئی اور آنکھیں اس پر ٹکنے لگیں تو اب اُس دن کی عصر کراہت کے ساتھ جائز ہوگی اور یہ کراہت تحریمی ہے، تنزیہی نہیں؛ لہٰذا عصر کی نماز میں اس قدر تاخیر سے اجتناب چاہیے کذا في عامة کتب الفقہ والفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند