عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 609881
ثنا پڑھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال : اگر نماز میں سبحانک اللہم وبحمدک بھول گیا تو نمازہو جائے گی؟
جواب نمبر: 60988120-Feb-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 808-612/M=07/1443
جی، صورت مسئولہ میں نماز ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
قضا نمازوں کو کس طرح ادا کیا جائے گا؟ یعنی قضا نمازوں کو ادا کرنے کا صحیح وقت کون سا ہے؟ اور صحیح طریقہ کیا ہے؟ اور نفل زیادہ ضروری ہے یا قضا نماز پڑھنا زیادہ ضروری ہے؟
2955 مناظرمیرا
نام اسعداللہ خان ہے۔میں اپنے لنچ کے وقفہ کے درمیان نماز ظہر او رنماز جمعہ ادا
کرتا ہوں۔ بالکل مختصر وقت میں ہم صرف فرض نماز پڑھتے ہیں اور جلدی سے دعا کا
انتظار کئے بغیر اپنی کمپنی میں چلے جاتے ہیں۔ آج 16.10.09کو خطبہ جمعہ کے بعد فرض
کی تکبیر سے بالکل پہلے امام صاحب نے ایک آخری وارننگ دی کہ اگر دعا میں شریک نہیں
ہونا ہے تو اس مسجدمیں مت آؤ۔ اور اس معاملہ میں ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد
وہ ہمارے اوپر ناراض ہوگئے اور کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے خلاف جہاد کا اعلان
کرنے جارہے ہیں جو دعا میں شریک نہیں ہورہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس بارے میں
ہماری شریعت کیا کہتی ہے ، جب کہ ہم کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں صرف دو منٹ کا وقت
بچتا ہے؟کسی بھی صورت میں ہمارے لنچ کا وقفہ ہم کو دعا میں شامل ہونے کی اجازت نہیں
دے سکتا ہے۔ کیا اس مسجدکے امام صاحب کو اس بات کے اعلان کرنے کا اور لوگوں کو
زبردستی روکنے کا حق ہے؟ برائے کرم جلد اپنا جواب ارسال فرماویں تاکہ ہم شریعت کی
روشنی میں اس معاملہ کو امام صاحب کے ساتھ حل کرسکیں؟
میرا پہلا سوال یہ ہے کہ مجھے میرے ایک عزیز نے جمعة الوداع کو فون کیا کہ جمعة الوداع کوچار رکعت کی نیت کرکے ہر رکعت میں سات دفعہ آیة الکرسی اور سات دفعہ سورہ کوثر پڑھ لیں تمام عمر کی قضا نمازوں کا کفارہ ہوجائے گا؟ کیا یہ درست ہے؟ (۲) میرا دوسرا سوال تصویر کے بارے میں ہے۔ کس حد تک جائز ہے؟ تصویر اور عکس میں کیا فرق ہے؟ کیا دونوں کے لیے ایک ہی حکم ہے؟
2942 مناظر