• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609714

    عنوان:

    مجبوری میں جماعت چھوڑنا؟

    سوال:

    سوال : ملازمت کے دوران جماعت کا وقت ہو جائے اور منیجر اجازت نہ دے تو اس وقت کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 609714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 848-713/B=07/1443

     اگر ملازم کو اس کا مینیجر نماز باجماعت پڑھنے کی اجازت نہ دے تو مینیجر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اس وقت کے کام کو پہلے انجام دیدے اس کے بعد اپنی نماز بغیر جماعت کے پڑھ لے۔ اس مجبوری میں ممکن ہے کہ ترک جماعت کا گناہ نہ ہو لیکن آئندہ اس بات کی پوری کوشش لازم ہے کہ جماعت نہ چھوٹنے پائے اس کے لیے ممکنہ سعی کرے پھر بھی اجازت نہ ملے تو کسی دوسری جگہ ملازمت کی تلاش رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند