• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609582

    عنوان: نماز کے دوران جسم پر چھپکلی کی بیٹ دیکھنا 

    سوال:

    سوال : ایک دفعہ نماز پڑھتے وقت جب پہلی رکعت پڑھ کر اٹھا تو چٹائی پر لگی ہوئی چھپکلی کی بیٹ پیر کے پنجےمیں لگ گئی۔ میں نے اسی حالت میں نماز مکمل کر لی۔میری نماز ہو گئی یا لوٹانی ہو گی؟

    دوسرا سوال ،اگر کسی وجہ سے وقت نکلنے کے بعدنماز لوٹانی پڑےتو نیت کیسے کریں گے؟ کیا یہ قضا ہوگی؟

    جواب نمبر: 609582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 735-594/D=07/1443

     (1)   چھپكلی كی بیٹ نجس (نجاست خفیفہ) ہے لیكن پیر كے نیچے آنے سے اس كا پھیلاؤ قدر معفوعنہ كے اندر رہا ہوگا كیونكہ اس میں چوتھائی عضو یا كپڑے تك لگ جانا معاف ہے یعنی نماز دہرانے كی ضرورت نہیں‏، نماز ادا ہوگئی۔ وبول غیر مأكول ولو من صغیر لم یطعم إلا بول الخفاش ...... وخرء كل طیر لا یذوق فی الھواء ودجاج وروث وخثيٴ أفاد بھما نجاسۃ خرء كل حیوان غیر الطیور۔ وقالا: مخففۃ۔ وفی الشرنبلالیۃ قولھما أظھر۔ (الدر مع الرد: 1/523 یا 525 زكریا)

    (2)  وقت نكل جانے كے بعد نماز لوٹانے كے لئے نیت میں كہیں گے فلاں وقت فرض نماز قضا ركررہا ہوں۔ اور اگر یہ كہہ دیں فلاں دن كی فلاں وقت كی نماز ادا كررہا ہوں‏، تو بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند