• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609575

    عنوان:

    مسجد كے حجرے میں جماعت ثانیہ

    سوال:

    سوال : اگر مسجد میں نماز ہو چکی ہے اور چند آدمی مسجد کے حجرے میں جماعت ثانیہ کرنا چاہیں تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 609575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 599-294/B-Mulhaqa=7/1443

     اگر اتفاقا كبھی جماعت فوت ہوجائے اور چند آدمی خارج مسجد حصہ(مثلا: امام كے حجرہ وغیرہ)میں دوسری جماعت كرلیں تو شرعا اس میں كوئی حرج نہیں؛ لیكن اس كی عادت نہیں بنانی چاہیے ‏؛ بلكہ كوشش یہی ہونی چاہیے كہ‏، مسجد كی جماعت میں شامل ہوكر پنجوقتہ نمازیں ادا كی جائیں۔(دیكھیں: فتاوی محمودیہ 6/437‏، مطبوعہ: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند