• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609518

    عنوان:

    نماز میں رکوع پڑھتے وقت درمیان کی آیتیں چھوٹ گئیں /کتاب الصلاۃ

    سوال:

    فجر کی نماز پڑھارہے تھے پہلی رکعت میں پہلے پارے کا دوسرا رکوع پڑھ رہے تھے ادھا رکوع پڑھے یہاں پہنچنے ایذاقیل لہم لا تفسدوا فی الارض قالوا انا معکم کے بعد انما نحن مستہزئؤن پڑھ کر رکوع مکمل کیے بیچ کا اتنا حصہ چھوٹ گیا تو نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 609518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 437-259/D-Mulhaqa=7/1443

     صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی ۔ أما إذا لم يقف ووصل - إن لم يغير المعنى - نحو أن يقرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} فلهم جزاء لحسنى مكان قوله {كانت لهم جنات الفردوس نزلا} لا تفسد۔ ( الفتاوی الہندیۃ: ۱/۸۰، ۸۱، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند