• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609366

    عنوان:

    تیسری رکعت میں ایک رکن کے بقدر بیٹھا رہا تو سجدہٴ سہو واجب ہوگا

    سوال:

    سوال : امام ظہر کے فرض کی تیسری میں رکعت میں کھڑے ہونے کے بجائے بیٹھ گیا مقتدیوں کے فورا لقمہ دینے پر کھڑے ہوگئے تو کیا سجدہ سہو کرنا تھا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 786-658/B=06/1443

     اگر تیسری رکعت پر بقدر ایک رکن بیٹھا رہا، اس کے بعد اٹھا تو سجدہٴ سہو کرنا اس کے لیے واجب ہوگا۔ اور اگر ایک رکن کے بقدر یعنی تین مرتبہ سبحان ربی العظیم کہنے کے بقدر یا اس سے کم بیٹھ کر اٹھ گیا تو ا س کے لیے سجدہٴ سہو کرنا واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند